فاٹا اصلاحات کیلئے قومی ادارے اپنا کردار ادا کریں، فاٹا سے قومی اسمبلی کے رکن شاہ جی گل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) فاٹا سے قومی اسمبلی کے رکن شاہ جی گل آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر کی گئیں تو وہ متنازعہ ہو جائیں گی، فاٹا نے دہشت گردی کی جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں تاخیر برداشت نہیں کی جائیں گی، فاٹا اصلاحات کیلئے قومی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں اور اس طرح سکیورٹی فورسز کے نوجوانوں نے بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دیئے ہیں،گزشتہ روز بھی دو نوجوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے ہیں۔ فاٹا کے عوام جس طرح اپنے گھر بار کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میںگئے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیاجائے تاکہ ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :