Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 12:44

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن جانے سے پہلے اپنے انتہائی قریبی پانچ دس بندوں کو بلا کر مذاکرات کیے ۔ ان مذاکرات میں افسروں کو باہر نکال دیا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے ہمارے لوگ اور اراکین صوبائی اسمبلی استعفے دیں اور جگہ جگہ دھرنے ہوں میں اس سب سے پہلے ہی پنجاب اسمبلی کو توڑنے کا فیصلہ کرتا ہوں۔

چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ شہباز شریف نے کہاہے کہ میں بیس جنوری کو پنجاب اسمبلی توڑ دوں گا ، اس کے بعد ہم الیکشن کروائیں گے تاکہ جو پارٹی کو چھوڑنا چاہے یا جس کو ہم نکالنا چاہیں نکال دیں۔ اس بات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی ان کے ساتھ ہیں۔ چوہدری غلام حسین نے مزید کیاکہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات