بیان دینے سے پہلے ایازصادق کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا ،ْ عثمان ڈاز

پاکستان میں آصف زرداری کا نیب سے کلین چٹ لینا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ،ْانٹرویو

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ بیان دینے سے پہلے ایازصادق کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے جس کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک سے چوری کرنے والوں کو چور نہیں تو کیا حاجی کہیں میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں اگر عمران خان چور کہتے ہیں تو پوری ملک نے دیکھی ہے ان کی چوری۔

عثمان ڈار نے ایاز صادق کے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسپیکر ایاز صادق میں زرا بھی اخلاقی جرات ہوتی تو انہیں بیان دینے سے پہلے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔سابق صدر آصف زرداری کو نیب سے کلین چٹ ملنے پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آصف زرداری کا نیب سے کلین چٹ لینا قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔