آئندہ انتخابات وقت پر کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ْعظمیٰ بخاری

پاکستان کی تاریخ بہت تکلیف دہ ہے ،ْملک میں آنے والے 18 وزرائے اعظم ہمیشہ کمزور رہے ہیں ،ْانٹرویو

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:18

آئندہ انتخابات وقت پر کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ْعظمیٰ بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے مسلم لیگ (ن) کا نہیں بلکہ پاکستان کا نقصان ہوگا۔ایک انٹرویومیں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ملک کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے تاہم ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا کر ملک کو نئے الیکشن کی طرف لے کر جانا ہماری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ بہت تکلیف دہ ہے، اس ملک میں آنے والے 18 وزرائے اعظم ہمیشہ کمزور رہے ہیں ،ْصرف جمہوریت ہی اس ملک کا واحد حل ہے اور پارلیمنٹ کو پاکستان کے مستقبل کے فیصلے کرنے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ملک ڈوبنے اور تباہ ہونے کا کہتے ہیں ،ْان کی ڈکشنری میں تو تباہی کے علاوہ کوئی لفظ ہی نہیں ہے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے تھے ایک شخص سے ملک کو کیا فرق پڑتا ہی وہ سن لیں ،ْایک شخص نواز شریف جس کو ملک کے کروڑوں لوگوں نے 3 بار منتخب کیا اس کو ہٹانے سے ملک کے باہر اور اندر بہت فرق پڑتا ہے۔