ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا ،ْ

ووٹ کی طاقت سے ہی لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے ،ْ مریم اور نگزیب پارلیمنٹ کوتقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی ،ْ پارلیمنٹ نے ارکان کو جو عزت دی جو کوئی اور ادارہ نہیں دے سکتا ،ْ تقریب سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:11

ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر باربار شب خون مارا گیا ،ْجمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی کارکردگی اور عزت میں اضافہ ہوتاہے ،ْووٹ کی طاقت سے ہی ملک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے ،ْ ،ْپارلیمنٹ کوتقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی ۔

جمعہ کو نیشنل مینجمنٹ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت نے کہاکہ ملک میں ہمیشہ جمہوری ادوار میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے جس کا ثبوت پچھلے چار سالوں میں پوری قوم کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ نظام اوراداروں کی مضبوطی کیلئے جمہوری تسلسل بہت ضروری ہے ۔وزیرمملکت نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے ہی ملک لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کوتقویت ملنے سے ہی ملک کو تقویت ملے گی ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک خود مختار ادارہ ہے ، ہر کسی کی رسائی ہونی چاہئے انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ خود ایک بڑی تربیت گاہ ہے ،ْمیں نے بھی یہی سے سیکھا۔انہوںنے کہاکہ مقننہ اور پارلیمنٹ کے کردار کے بارے میں بھی کورسز کرائے جائیں وزیر مملکت نے کہا کہ پارلیمنٹ نے ارکان کو جو عزت دی جو کوئی اور ادارہ نہیں دے سکتا۔

نیشنل مینجمنٹ کورس کے حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات نے کہاکہ پپس کی وجہ سے صوبائی اداروں اور پارلیمنٹ میں رابطوں کو فروغ ملا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پپس میں پارلیمنٹ اورآئین کی بالادستی کے حوالے سے بھی کورسوں کو اہتمام کیاجائے۔انہوںنے کہا کہ مختلف پیشہ ورانہ تربیتی کورسز آپ کے مستقبل کے حوالے سے نہایت اہم ہوتے ہیں۔وزیراطلاعات نے کورس میں حصہ لینے والوں کو اسناد دیں ۔