Live Updates

عمران خان پبلک آفس ہولڈر رہے ہیں‘

یہ کیوں عوام کو گمراہ کررہے ہیں عمران خان واحد ایم این اے ہیں جس نے ٹیکس چوری اور اثاثے چھپا نے کا اعتراف کیا ‘ عمران خان اور جہانگیر ترین اب ٹر ائل پر نہیں دونوں نے اعتراف جرم کیا ہے وفاقی وزیر نجکاتی دانیال عزیز کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 15 دسمبر 2017 13:11

عمران خان پبلک آفس ہولڈر رہے ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر نجکاتی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان پبلک آفس ہولڈر رہے ہیں‘یہ کیوں عوام کو گمراہ کررہے ہیں عمران خان واحد ایم این اے ہیں جنہوں نے مانا ہے کہ انہوں نے ٹیکس چوری کی اور اثاثے چھپائے‘ عمران خان اور جہانگیر ترین اب ٹرئال پر نہیں ہیں دونوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر تبصروں کے تحت بتایا جارہا ہے کہ عمران خان پبلک آفس ہولڈر نہیں رہے عمران خان پبہلک آفس ہولڈر رہے ہیں وہ 2002 میں ایم این اے بنے تھے کیسے بنے تھے سب کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں کرتے ہیں کہ (ن) لیگ کے ووٹ کیسے بڑھ گئے خود ان کے ووٹ کہاں سے آئے عمرنا خان واحد ایم این اے ہیں جنہوں نے مانا کہ انہوں نے ٹیکس چوری کی اور اثاثے چھپائے۔

عمران خان نے سپریم کورٹ میں بھی اعتراف جرم کیا ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے پر نکالا گیا عمران خان پبلک آفس ہولڈر رہے ہیں یہ کیوں عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین اب ٹرائل پر نہیں دونوں نے اعتراف جرم کیا ہے۔ انور منصور نے بھی اعترافی بیان دیا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات