پروفیسر عطاء اللہ ایڈورڈز کالج کے وائس پرنسپل مقرر

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء)ایڈو رڈز کالج پشاور کے ایسوسی ایٹ پروفیسر عطا ء اللہ جان کو وائس پرنسپل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کالج انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔اس سے قبل وہ کالج کے شعبہ فزکس کے سربراہ تھے۔ واضح رہے کہ وہ 1985ایڈورڈز کالج سے وابستہ ہیں۔