دبئی ، پہلے کھانا کون پکائے گا کی ضد نے ایک آدمی کی جان لے لی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 12:23

دبئی ، پہلے کھانا کون پکائے گا کی ضد نے ایک آدمی کی جان لے لی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-15 دسمبر۔2017ء) دوبئی پبلک پراسیکیوشن ایک صفائی کرنے والے ایشیائی سے تحقیق کر رہی ہے جس نے دبئی کے صنعتی علاقے نمبر 2 میں مزدوروں کی رہائش گاہ پر اپنے ایک ساتھی کو چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔ دبئی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کے آپریشن روم کو حال ہی میں مزدوروں کے کیمپ سے ایک واقعہ کے بارے اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پرجائے حادثہ پر پہنچی اور 29 سالہ شخص کو دبئی کے ال راشید ہسپتال پہنچایا جہاں اسپتال انتطامیہ نے اس شخص کے مرنے کی تصدیق کی ۔

23 سالہ بھارتی مشتبہ شہری جسے دوسرے کارکنوں نے اس حادثے کے بعد جھکڑ رکھا تھا کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس نے اس کے قبضے سے وہ چاقو بھی برآمد کر لیا ہے جو اسنے قتل کے وقت استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس رہائشی علاقے کے سپروائزر نے عدالت کو بتایا کہ اسنے ان دونوں کو رات کو 8 بج کے 30 منٹ پر لڑتے ہوئے دیکھا تھا اور اسکے کچھ دیر بعد ہی 23 سالہ بھارتی شہری وہاں سے خون سے لتھڑے ہوئے کپڑوں کو لیے بھاگنےکی کوشش کر رہا تھا لیکن عمارت کی دیواروں پر لگی ہوئی تاروں میں پھنسنے کی وجہ سے نیچے گراونڈ میں گر گیا۔

لیبر ہاؤسنگ کے انچارج نے کہا کہ اسے کوریڈور میں سے کسی کی چلانے کی آواز آئی جس پر وہ اپنے کمرے سے باہر آیا اور کیا دیکھتا ہے کہ مقتول اور مشتبہ بھارتی شخص آپس میں لڑ رہے تھے اور پھر کچھ دیر بعد مقتول زمین پر گر گیا ۔ انچارج نے مزید بتایا کہ مرنے والے کا کافی خون بہہ رہا تھا اور اسے جسم کے بائیں جانب چھری سے کافی وار کیے گئے تھے۔ دریں اثناء دیگر مزدوروں نے بھارتی کو رہائش گاہ سے باہر بھاگتے ہوئے دیکھا تو اسکا پیچھا کرکے اسے جھکڑ لیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی نے پولیس کی تحقیقات کے دوران بتایا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے تھے کہ کون پہلے باورچی خانے میں کھانا پکائے گا۔ پولیس کو مزید تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مقتول اور قاتل اچھے دوست تھے اور انکی کچھ عرصہ پہلے شراب کے نشے میں لڑائی ہوئی تھی اور اسکے بعد ان دونوں نے آپس میں بات کرنا بند کر دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :