قبائل کے مشورے کے بغیر کوئی نظام ان پر مسلط نہ کیا جائے‘

رکن قومی اسمبلی جمال الدین کا ایوان میں اظہار خیال

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:49

قبائل کے مشورے کے بغیر کوئی نظام ان پر مسلط نہ کیا جائے‘
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن جمال الدین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم کا قول ہے کہ قبائل کے مشورے کے بغیر کوئی نظام ان پر مسلط نہ کیا جائے‘ فاٹا کے لوگوں کو انضمام کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر جمال الدین نے کہا کہ میں فاٹا سے تعلق رکھتا ہوں۔ قائد اعظم کا فرمان ہے کہ قبائل کے مشورے کے بغیر کوئی نظام ان پر مسلط نہ کیا جائے۔ کیا ہم ان کی بات ماننے کو تیار نہیں۔ قائد حزب اختلاف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 95 فیصد فاٹا کے لوگ انضمام چاہتے ہیں۔ 80 فیصد لوگ انضمام کے حق میں نہیں ہیں، فاٹا کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں مطمئن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :