قومی اسمبلی میں کراچی پیکج اور گنے کے معاملے پر بحث کرائی جائے، شیخ صلاح الدین

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:49

قومی اسمبلی میں کراچی پیکج اور گنے کے معاملے پر بحث کرائی جائے، شیخ ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ایم کیو ایم کے رکن شیخ صلاح الدین نے کہا ہے کہ ایوان میں کراچی پیکج اور گنے کے معاملے پر بحث کرائی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر شیخ صلاح الدین نے کہا کہ گنے کی قیمت کسان کو نہ ملنے کے معاملہ کو یہاں اور سندھ اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے۔