قومی ڈیپارٹمنٹل چمپیئن شپ کے آفیشلز کے اعزاز میں تقریب17 دسمبرکو ہوگی

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) قومی ڈیپارٹمنٹل چمپیئن شپ کے آفیشلز کے اعزاز میں تقریب 17دسمبر کو ہوگی۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے بتایا کہ قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپیئن شپ کے آفیشلز، ریفریز اور دیگر کے اعزاز میںتقریب اتوار17 دسمبر کو مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر مہمان خصوصی ہونگے جبکہ تقریب کی صدارت کے بی اے کے چیئر مین امجدعلی خان کرینگے تقریب میں نیشنل بینک کے عظمت اللہ خان ، بلدیہ کورنگی کے محمدارشد اور کے ڈی اے کے ایم نسیم خصوصی شرکت کرینگے ۔ تقریب شام 5:30 بجے شروع ہوگی۔