سیاسی جماعت کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ بر آمد ،

منشیات فروش، سٹریٹ کریمینل گرفتار

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:42

سیاسی جماعت کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ بر آمد ،
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میںکارراوئی عمل میں لاتے ہوئے سیاسی جماعت کی طرف سے چھپایا گیا اسلحہ، منشیات فروشوں اور سٹریٹ کریمینل کو گرفتار کر لیا۔کراچی میڈیا سیل کے مطابق کراچی کے پاکستان بازار میں پولیس نے کاررائی کے دوران سیاسی جماعت کی طرف سے چھپایا گیااسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اسلحہ گزشتہ دو سال سے ایک کیبن میں چھپایا گیا تھا جس میں ایک ایس ایم جی، ایک 222ریفل، 6 تیس بور پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل تھیں، ایک کاررائی کے دوران دومنشیات فروشوں عطاء اللہ اور محمد احمد کو گرفتار کے 850گرام چرس برآمد کر لی ۔خواجہ اجمیرنگری میں کارروائی کے دوران پولیس نے سٹریٹ کریمینل مجیب الرحمان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پستول اور رائونڈز برآمد کر لئے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیس شروع کر دی گئی ہے۔ زمان ٹائون پولیس نے کاررائی کی دوران یعقوب نامی ملزم کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :