خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے

عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:40

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں4.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گے ،، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کی صبح پشاور،دیر،سوات، ملاکنڈ اور اسکے گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.6ور زیر زمین گہرائی ایک سو چھیاسی کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ زلزلے سے جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔