پاک بحریہ کے جہاز کا فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی و تربیتی دورہ ‘

فلپائنی صدر نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا صدرروڈ ریگورائوڈپوٹرٹے کو پی این ایس سیف کی آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:40

پاک بحریہ کے جہاز کا فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی و تربیتی دورہ ‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) پاک بحریہ کے جہاز نے فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی و تربیتی دورہ کیا ‘ فلپائنی صدر روڈ ریگورائوڈپوٹرٹے نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا ۔ فلپائنی صدر کو پی این ایس سیف کی آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے فلپائن کا 3 روزہ خیر سگالی و تربیتی دورہ کیا۔ فلپائنی صدر روڈ ریگورائو ڈیوٹرٹے نے پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے دستے نے فلپائنی صدر کو اعزازی سلامی پیش کی۔ فلپائنی صدر کو پی این ایس سیف کی آپریشنل صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ فلپائنی صدر نے پی این ایس سیف کے عملے کی صلاحیتوں کو سراہا۔