جمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے،مریم اورنگزیب

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:40

جمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 دسمبر2017ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی کارکردگی ا ور عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ ہر کسی کی رسائی ہونی چاہیے۔ پارلیمنٹ خود ایک بڑی تربیت گاہ ہے ، میں نے بھی یہیں سے سیکھا ‘ پارلیمنٹ کو تقویت ملنے سے ہی پاکستان کو تقویت ملے گی‘ کئی این جی اوز نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چوتھے نیشنل مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل پر بار بار شب خون مارا گیا۔ جمہوریت کے تسلسل سے اداروں کی کارکردگی اور عزت میں اضافہ ہوتا ہے۔ گزشتہ چار سال سے پپس کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔ نظام کی مضبوطی کیلئے تسلسل ضروری ہے۔ کئی این جی اوز نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔ پارلیمنٹ ایک خود مختار ادارہ ہے ہر کسی کی رسائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ خود ایک بڑی تربیت گاہ ہے میں نے بھی یہیں سے سیکھا ہے۔ پپس کی وجہ سے صوبائی اداروں اور پارلیمنٹ میں رابطوں کو فروغ ملا۔ پارلیمنٹ کو تقویت ملنے سے ہی پاکستان کو تقویت ملے گی۔ …