چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی دو قائمہ کمیٹیوں کو رپورٹیں پیش کرنے کیلئے مزید 30 دن کا وقت دیدیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:32

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کی دو قائمہ کمیٹیوں کو رپورٹیں پیش کرنے کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سینیٹ کی دو قائمہ کمیٹیوں کو تفویض کئے گئے امور پر کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کرنے کیلئے مزید 30 دن کا وقت دے دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی طرف سے سینیٹر جاوید عباسی نے تحریک پیش کی کہ پاکستان میں قانونی ویزے پر رہائش پذیر ترک شہریوں کے خلاف کارروائی سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی میعاد میں توسیع کی جائے۔

چیئرمین نے 30 دن کا وقت دیدیا۔ قائمہ کمیٹی برائے قواعد ضابطہ کار و استحقاقات کی طرف سے سینیٹر عطاء الرحمان نے تحریک پیش کی کہ ضلع آواران سے تعلق رکھنے والی تین خواتین کے بچوں سمیت لاپتہ ہونے کے معاملے پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے 30 یوم کا وقت دیا جائے۔ چیئرمین نے کمیٹی کو مزید وقت دینے کی منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :