ایوان بالا میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی گئیں

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:32

ایوان بالا میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی گئیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ایوان بالا میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کی گئیں۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی نے آئین کے آرٹیکل 95 الف کو دستور میں شامل کرنے کیلئے سینیٹر محسن لغاری کی طرف سے پیش کئے گئے دستور (ترمیمی) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئین میں آرٹیکل 136 الف شامل کرنے کیلئے محسن لغاری کی طرف سے پیش کئے گئے دستور (ترمیمی) بل 2017ء پر کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے سینیٹر شبلی فراز نے ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان ہری پور کے پنشنرز سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی طرف سے سینیٹر محسن لغاری نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کھاد کی ترسیل سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔