ٹیلی نار پاکستان کی نیٹ ورک کی توسیع و خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:32

ٹیلی نار پاکستان کی نیٹ ورک کی توسیع و خدمات کے معیار کو بہتر بنانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) ٹیلی نار پاکستان نے نیٹ ورک کی توسیع اور خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے 3.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان وہاب خان نے کہا ہے کہ آئندہ سال کے دوران کمپنی کے 80 فیصد سے زائد صارفین کو فور جی ٹیکنالوجی کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی صارفین کو عالمی معیار کی جدید ترین خدمات کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اب تک اس حوالے سے 3.5 ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے 80 ملین ڈالر کے اخراجات سے کیمپس 345 کا منصوبہ مکمل کیا ہے جس سے صارفین کی خدمات اور سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :