Live Updates

عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں نا اہل ہو جائیں گے یا دونوں ہی بچ جائیں گے۔ سلیم بخاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 دسمبر 2017 12:06

عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں نا اہل ہو جائیں گے یا دونوں ہی بچ جائیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی کیس پر بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی سلیم بخاری نے کہا کہ ملک میں احتساب سب کا ہونا چاہئیے ، لیکن اس میں ایک بات ہے کہ احتساب سب کا ایک جیسا ہی ہونا چاہئیے کیونکہ جب تک احتساب ایک جیسا نہیں ہو گا کسی کی سمجھ میں نہیں آئے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو ثبوت عدالت میں موجود ہیں فیصلہ تو اسی پر ہونا ہے۔ سلیم بخاری نے کہا کہ میرے مطابق یا تو عمران خان اور جہانگیر ترین دونوں ہی نا اہل ہو جائیں گے یا پھر دونوں ہی بچ جائیں گے اور اس میں مجھے کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات