بھار تی فوجیوں کو موبائل فون پر فیس بک استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 12:00

بھار تی فوجیوں کو موبائل فون پر فیس بک استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15دسمبر2017ء) :بھار تی فوجیوں کوسوشل میڈیا استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا ،بڑے افسران کے حکم پر 50سپاہیوں کے موبائل فون توڑ دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے افسران کی کرپشن اور افسروں کے بے جا رویے کو سوشل میڈیا پر بے نقاب کر دیا کہ چھوٹے سپاہیوں کے ساتھ کیا سلوک رکھا جا رہا ہے، جس پر بھارتی فوجیوں نے سپاہیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی ،پھر بھی کچھ سپاہی چوری چھپے دل بہلانے کے لئے موبائل فون پر سوشل میڈیا کا استعمال کرتے تھے جس پر ان کو انوکھی سزا دی گئی ہے ۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوجی افسران نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 50نوجوانوں کے موبائل فون ان کے سامنے توڑ نے کا حکم دیا ۔جب ان کے موبائل کچلے جا رہے تھے وہی ا ن کے جزبات بھی چکنا چور ہو رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :