سلمان خان کا ہوم پروڈکشن فلم ’’لوراتری ‘‘ بنانے کا اعلان

جمعہ 15 دسمبر 2017 11:22

سلمان خان کا ہوم پروڈکشن فلم ’’لوراتری ‘‘ بنانے کا اعلان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے ہوم پروڈکشن فلم کے نام کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹوئٹر پر سلمان خان فلمز پروڈکشن کی 5 ویں فلم کے نام کا اعلان کر دیا ہے جس کا نام ’’لوراتری ‘‘ رکھا گیا ہے اور اس فلم سلمان خان اپنے بہنوئی ایوش شرما کو متعارف کرائیں گے،فلم کے ہدایتکارراج میناوالا ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلم کے لئے ابھی تک ہیروئن کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ ایوش فلم کے لئے اداکاری اور ڈانس کی تربیت لے رہے ہیں، فلم سے متعلق مذید تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :