آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

کالام، قلات، سکردو میں درجہ حرارت منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 10:20

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے جبکہ کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان، مالاکنڈ ڈویژن اور شمالی بلو چستان کے بیشتر علاقے شدید سرد ہوائوں کی لیپٹ میں رہے ہیں اور کالام، قلات، سکردو میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :