پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ‘شدت4.6ریکارڈکی گئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 15 دسمبر 2017 09:02

پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے ‘شدت4.6ریکارڈکی ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 دسمبر۔2017ء) خیبرپختونخواہ کے علاقوں پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زمین میں گہرائی 186 کلو میٹر جب کہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تو موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :