خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 15 دسمبر 2017 05:36

خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر۔2017ء) خیبرپختونخوا کے اکثر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے چترال، سوات اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 186 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا۔