سی ویو پر قتل کی واردات میں نیا موڑ؛مقتول ظافر اور خاور میں لڑائی کی بنیاد مہک نامی لڑکی بنی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 00:25

سی ویو پر قتل کی واردات میں نیا موڑ؛مقتول ظافر اور خاور میں لڑائی کی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14دسمبر2017ء ):سی ویو پر چند روز قبل ہونے والے قتل کی ورادات میں نیا موڑآگیا ، ظافر نامی نوجوان کے قتل کی وجہ مہک نامی لڑکی نکلی ۔پولیس کی جانب سے مطلوبہ لڑکی کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل کراچی کے علاقے سی ویو میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی تھی۔جس میں خاور نامی نوجوان نے ریسنگ کے دوران تنازعے پر ظافر نامی نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

قتل کی واردات میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قتل کے مرکزی ملزم خاور برنی اور ظافر نامی نوجوان میں جھگڑے کی بنیادی وجہ مہک نامی لڑکی تھی ۔پولیس کی جانب سے مطلوبہ لڑکی کی تلاش جاری ہے ۔خاور برنی گینگ کے دوسرے ارکان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔تفتیشی افسر کے مطابق خاور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی خاور کے نام نہیں ہے۔