شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 دسمبر 2017 00:27

شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء) شاہد آفریدی ٹی 10 لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے روز پختونز اور مراٹھا اریبئینز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں شاہد آفریدی نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ شاہد ٹی 10 لیگ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔ جبکہ آفریدی کسی بھی طرز کی کرکٹ میں ڈیبیو پر اپنے پہلے اوور کی پہلی ہی تین گیندوں پر وکٹیں حاصل کرنے والے بھی دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ آفریدی کی ہیٹ ٹرک کی جھلکیاں ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :