ٹی 10 لیگ کا پہلا روز، فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 دسمبر 2017 23:53

ٹی 10 لیگ کا پہلا روز، فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی نے شائقین کرکٹ کے ..
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14دسمبر 2017ء) ٹی 10 لیگ کے میچ میں فخر زمان کی دھواں دار بلے بازی نے شائقین کرکٹ کے دل موہ لیے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ٹی 10 کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے پہلے روز پختونز اور مراٹھا اریبئینز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی سے شائقین کے دل موہ لیے۔ فخر زمان نے 22 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے۔ فخر زمان کی اننگ کی بدولت پختونز کی ٹیم مراٹھا اریبئنز کی ٹیم کو 122 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ فخر زمان کی اننگ کی کچھ جھلکیاں ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :