ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اس پر سودے بازی نہیں ہوگی

سینیٹر حافظ حمداللہ ودیگر کا اسلامک رائٹر فورم کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:50

کوئٹہ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سینیٹر حافظ مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مغربی دنیااسلام کا حسین چہرہ اورامن پسندی کوغلط شکل دے رہی ہے ،ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیادی حصہ ہے جس پراسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمنٹ میںبیٹھ کرکمپرومائزکرناملک اورایمان دونوں سے غداری تصورکرتا ہوں،ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلامک رائٹرزفورم پاکستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں ’’تحفظ ختم نبوت ‘‘کے عنوان سے منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار قاری شیرمحمدشاکر کی تلاوت سے شروع ہوا۔اس موقع پر عزیزاللہ پکتوی،سیدباچاآغا صاحبزادہ ،سیدمعراج الدین مخلصیار،مولانا عبدالرحیم رحیمی ،مفتی اویس احمد،نظام الدین لہڑی ;،قاری شیرمحمدشاکر،سلیم اللہ علوزئی،عبدالقیوم کاکڑ،اسحاق زاکرشاہوانی اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹر حافظ حمداللہ اور دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اگرریاست محفوظ ہے تو دیندارطبقے کے کردارکی وجہ سے ہے ،انہوں نے کہاکہ تحفظ ختم نبوت کے قانون کوتسلیم کرانے کیلئے اگرچہ سڑکوں پردس ہزارافرادنے قربانی دی ،انہوں نے کہاکہ مساجدکے ممبرپر سے بیشک ختم نبوت کی دفاع کیلئے عوامی حلقوں کومتحدکیا جاسکتاہے لیکن جو کردارپارلیمنٹ کے اندراداکیاجاسکتاہے وہ سڑکوں پر ادا نہیں ہوسکتا ، انہوں نے کہاکہ مغربی دنیااسلام کا حسین چہرہ اورامن پسندی کوغلط شکل دے رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیادی حصہ ہے جس پراسلامی جمہوریہ پاکستان کے پارلیمنٹ میںبیٹھ کرکمپرومائزکرناملک اورایمان دونوں سے غداری تصورکرتاہوں،انہوں نے کہاکہ آج اگرامریکہ بیت المقدس کواسرئیل کا دارالحکومت قراردے رہاہے اس سے مسلمانی دنیاکی بے حسی کااندازہ لگایا جاسکتا ہے ، انہوں نے کہاکہ اگرمسلمان آج بھی متحدنہ ہوئے تو یہ دن پھرنہیں آئیں گے اوردنیاکفرکی طرف سے شروع کردہ یہ جنگ ہر مسلمان کے گھرتک پہنچ جائیگی ،اسلامک رایٹرزفورم کے ممبران نے ختم نبوت مسئلے ہر بہترین کرداراداکرنے پر حافظ حمداللہ کو تلوارتحفے میں پیش کی۔