جانباز لڑکے نے ایفل ٹاور پر تنی رسی پر چل کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 دسمبر 2017 23:49

جانباز لڑکے نے ایفل ٹاور پر تنی رسی پر چل کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

ایک جانباز لڑکے نے پیرس میں ایفل ٹاور اور ٹروکاڈیروسکوائر کے درمیان لٹکی رسی پر چل کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
23سالہ ناتھن پاؤلن  نے چل کر 2198 فٹ لمبی رسی کو عبور کیا۔یہ رسی 230 فٹ دریائے سین کے اوپر بھی تنی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)


پاؤلن نے یہ ریکارڈ فلاحی کاموں کے لیے چندہ جمع کرنے کے لیے بنایا ہے۔ اس سے پہلے پاؤلن ایک شہری علاقے میں 2171فٹ کی تنی ہوئی رسی پر چل کر عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
موجودہ ریکارڈ کو بنانے میں پاؤل کو آدھا گھنٹہ لگا۔ پاؤل نے بتایا کہ ریکارڈ سے پہلے پریکٹس کے دوران وہ اختتام سے 262 فٹ پہلے ہی گر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :