وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا مذکورہ ریلوے سیکشن پر کام کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تین مزدوروں کے لواحقین کے لئے دس دس لاکھ روپے اور ان کے بچوں کو نوکری دینے کا اعلان

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:30

کوئٹہ۔ 14دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جمعرات کے روز سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کے دورے کے موقع پر مذکورہ ریلوے سیکشن پر کام کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بننے والے تین مزدوروں کے لواحقین کے لئے دس دس لاکھ روپے اور ان کے بچوں کو نوکری دینے کا اعلان کیا۔