بیت المقدس کے مسئلے پر آج احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

جمعرات 14 دسمبر 2017 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بیت المقدس کے مسئلے پر احتجاجی ریلی آج راولپنڈی میں منعقد ہو گی۔ ریلی کی قیادت ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، علماء کرام ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کریں گے۔

(جاری ہے)

ریلی میں بڑی تعداد میں شہری شرکت کریں گے۔ ریلی کا آغاز سہہ پہر تین بجے مرکزی جامع مسجد راولپنڈی سے ہوگا اور اس کا اختتام چوک فوارا پر ہو گا۔ ریلی کے شرکاء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کی شدید مذمت کریں گے ۔