بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رحجان؛مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوج نے خودکشی کرلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 23:22

بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رحجان؛مقبوضہ کشمیر میں ایک ..
سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14دسمبر2017ء ):بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے۔اس بڑھتے ہوئے رحجان کا شکارمقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوج نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں میں خودکشیوں کا رحجان بڑھتا جا رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ ہر سال دجنوں بھارتی فوجی بغیر کسی جنگ میں داخل ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک تازہ ترین واقعہ مقبوضہ وادی میں پیش آیا ہے۔ضلع جموں میں پورا بارڈر میں تعینات لانس نائیک پرویش کمار مشرا نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار خود کشی کرلی۔34سالہ کمار کا تعلق 118میڈیم ریجمنٹ سے تھا اور پورا تھانے کی حدود میں واقع چھالا گاوں میں ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کمار نے اپنے سر میں دو گولیاں مار کر زندگی کا خاتمہ کیا اور اس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔