35 سال سے رہائی کا منتظر ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 23:00

35 سال سے رہائی کا منتظر ملزم اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر رہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2017ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 35 سال سے رہائی کے منتظر ملزم امجد محمود کی فوری رہائی کا حکم جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم کو دو مختلف مقدمات میں 35 سال قید کی سزا ہوئی تھی جبکہ ملزم جیل مینول کے مطابق 36 سال سے زائد عرصہ سے جیل میں بند ہے، جیل حکام رشوت نہ دے سکنے کی پاداش میں درخواستگزار کو رہا نہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نےملزم کی رہائی کے دائر درخواست کی سماعت کی ۔اس موقع پرڈپٹی سپر یٹنڈنٹ جیل حسین رضوی نے عدالت کو بتایا کی ملزم کو کئے گئے جرمانہ کے عوض دی گئی ،بقایا رقم ہونے کی وجہ سے ملزم کو رہانہ کیا گیا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل حسین رضوی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ملزم کی فوری رہائی کا حکم صادر کر دیا۔