لاہور، ایف آئی اے سائبر کرائم میں جو نیئر افسر کو سینئر افسر پر تعینات کردیا گیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) ایف آئی اے سائبر کرائم میں جو نیئر افسر کو سینئر افسر پر تعینات کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد انیس کو ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم لاہور تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد انیس نے نئے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ جونیئر افسر کی تعیناتی سے سائبر کرائم میں موجود دیگر سینئر افسروں میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ متعدد افسران نے جونیئر افسر کے انڈر کام کرنے پر تحفظات سے اعلیٰ افسران کو آگاہ کردیا گیا۔ سائبر کرائم میں پہلے سید شاہد حسن ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہد ے پر تعینات تھے۔

متعلقہ عنوان :