حضرت سید میراں حسین زنجانی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) حضرت سید میراں حسین زنجانی کے عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ تقریبات کا آغاز سجاد ہ نشین محمد ادریس شاہ نجانی نے کیا۔ حضرت سید میراں حسین زنجانی کے مزار کو 1009واں غسل دیا گیا۔

(جاری ہے)

زائرین کی جانب سے فاتحہ خوانی اوردرود و سلام بھی پڑھاگیااور زاہرین کی جانب سے دھمال بھی ڈالی گئی۔ اس موقع پر سجادہ نشین سید محمد ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھاکہ حضرت سید میراں حسین زنجانی نے ہزاروں غیر مسلم کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا ۔انہوں نے کہا کہ دربار میں محکمہ اوقاف کی جانب سے زائرین کیلئے کثیر تعداد میں لنگر کا اہتمام کیا گیا ہے ۔