لاہور، رنگ روڈ پولیس سے ڈیپوٹیشن پر جانیوالے 141 وارڈ نزواپس مانگ لیے گئے

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) رنگ روڈ پولیس سے ڈیپوٹیشن پر جانیوالے 141 وارڈ نزواپس مانگ لیے گئے، سی ٹی اورائے اعجاز نے رنگ روڈپولیس سے ڈیپوٹیشن پر جانیوالے 141 وارڈ نزواپس مانگ لیے۔ تمام وارڈنزکومزید2سال کیلئے رنگ روڈ پر ڈیوٹی دینے کا حکم دیا گیا تھا۔سی ٹی او نے سی سی پی او کو مراسلہ لکھ دیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ مردوخواتین ٹریفک وارڈنزڈیپوٹیشن کا3 سالہ دورانیہ مکمل کر چکے ہیں۔ اس لیے انکو واپس ٹریفک پولیس میں بھیجا جائے۔تمام وارڈنزکومزید2 سال کیلئے رنگ روڈپرڈیوٹی دینے کاحکم دیا گیا تھا اور کوئی بھی اہلکار3سال سے زائد کسی محکمے میں نہیں رہ سکتا۔ شہرمیں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے وارڈنزاہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :