کراچی،جماعت اسلامی کے 17دسمبر کے القدس ملین مارچ میں خواتین کی بھرپور شرکت کیلئے عوام رابطہ مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے

خواتین کارکنان اور ذمہ داران گھر گھر جا کر خواتین سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور ان کو’’ القدس ملین مارچ‘‘ میں شر کت کی دعوت دی جار ہی ہے،خواتین کے اندر زبردست جوش و خروش موجود ہے

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی کے تحت اتوار 17دسمبر کو ہو نے والے ’’القدس ملین مارچ‘‘ کی تیاریوں اور خواتین کی بڑی تعداد کی شر کت کو یقینی بنانے کے لیے حلقہ خواتین کے تحت شہر بھر میں رابطہ عوام مہم اور اجتماعات ِ عام کے انعقاد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ۔خواتین کارکنان اور ذمہ داران گھر گھر جا کر خواتین سے ملاقاتیں کر رہی ہیں اور ان کو’’ القدس ملین مارچ‘‘ میں شر کت کی دعوت دی جار ہی ہے ۔

خواتین کے اندر زبردست جوش و خروش موجود ہے اور 17دسمبر کو خواتین کی بھی بڑی تعداد ملین مارچ میں شر یک ہو گی ۔دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی (حلقہ خواتین ) کی ناظہ فرحانہ اورنگزیب نے خواتین کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ’’ القدس ملین مارچ‘‘ کو بھر پور اور کامیاب بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحتیں بروئے کار لائیں القدس کی آزادی اور قبلہ اوّل کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

امریکہ کے صدر کا اعلان پوری امت مسلمہ کے لیے ایک چیلنج ہے اور امت ِ مسلمہ اپنے اتحاد و یکجہتی سے امریکی اور یہودی سازشوں کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔فرحانہ اورنگزیب نے کراچی کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ 17دسمبر کو ’’القدس ملین مارچ‘‘ میں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ بھر پور شر کت کر کے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار ِ یکجہتی کریں ۔#

متعلقہ عنوان :