شیخ صاحب ، آجائیں دیہاڈی کھری کرلیں، رانا حیات خان

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے واک اوٹ کے بعد شاہ جی گل آفرید ی نے کورم کی نشاندہی کی

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) شیخ صاحب ، آجائیں دیہاڈی کھری کرلیں، رانا حیات خان ، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کے واک اوٹ کے بعد رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفرید ی نے کورم کی نشاندہی کی ، اراکین کی گنتی کے دوران حکمران جماعت کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر جب ایوان میں داخل ہوئے تو ان کی پارٹی کے رکن راناحیات خان نے بآواز بلند کہا کہ شیخ صاحب آئیں دیہاڈی کھری کرلیں، جس پر ممبران نے قہقہ لگایا، گنتی کے بعد کورم پورا ہونے پر ایوان کی کاروائی جاری رہی۔شمیم محمود

متعلقہ عنوان :