امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد ، پاکستان نے ملک سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو مکمل نیست ونابود کردیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2017ء) پاکستان نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک سے دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر نیست ونابود کردیا ہے، پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا (ٹوئیٹر ) کے ذریعے ایک پیغام میںکہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ملک کے ہرکونے میں اپریشن کیا گیا اور پاکستانی افواج نے دہشتگردوںکو چن چن کر ہلاک کیا ہے، انہوںنے امریکی سیکرٹری ریکس ٹیلر سن کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی پناہ گاہیںموجود نہیںہیں، ہم نے اپنے ملک میں امن وامان اورعوام کی حفاظت کیلئے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے ، سیکرٹری ریکس ٹیلرسن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ملک کی سلامتی کیلئے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے جنگ کی گئی ، افواج پاکستان نے بے شمار قربانیاں دی ہیںاور بلاامتیاز اپریشن کیے گئے، انہوںنے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، بھارت ، پاکستان میںدہشتگردوں کو ہمسایہ ملک کے ذریعے معاونت فراہم کرتا ہے ، ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اور افواج پاکستان دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

شمیم محمود