حکومت پنجاب کی ہدایت پر جمعتہ المبارک کویوم القدس کے طورپرمنانے کا فیصلہ

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:31

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ کی صدا ر ت میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلا س گز شتہ رو ز سر کٹ ہا ئوس میں منعقد ہوا ،اجلا س میں متفقہ طو ر پر کل بر وز جمعة المبا ر ک کو یوم القدس کے طو ر پر منا نے کا فیصلہ کیا گیا اور مقبوضہ بیت المقدس کے حوا لے سے صدر ٹر مپ کے عز ائم کی بھر پور مذمت کی گئی ۔

اس موقع پر ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر جنر ل با ر ک اللہ خا ن ،اے ڈ ی سی ہیڈ کو ارٹر ملک شفیق ،سید علی رضا گر دیز ی ،عامر سعید انصا ر ی ، ایو ب مغل ، زاہد بلال قر یشی ، زین العا بد ین مو تی والے ، عطا ء الرحمن انصا ر ی ،بلال عطا ی ،مولا نا عبدالحق مجا ہد ، سید اصغر عباس نقو ی ، شفقت بھٹہ ،آصف اخو انی ،مولانا عنا یت اللہ رحما نی ،مزین چاو ن بھی شر یک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علما ء کرام نے متفقہ طور پر اعلا ن کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس سے اظہا ر یکجہتی کیلئے کل بر وز جمعة المبا رک دن 3 بجے کچہر ی چو ک یا ایم ڈ ی اے چوک عظیم الشان ریلی نکا لی جا ئے گی ۔جس کے اختتا م پر ایم ڈ ی اے چوک پر مذ ہبی جما عتو ں کا جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔امن کمیٹی کے ارا کین مولا نا انوار الحق مجا ہد ، علی رضا گر دیز ی ،ڈا کٹر عمر ان ،مزین چا ون اور دیگر نے کہا کہ کل پوری امت مسلمہ یہو دی لا بی کو یہ پیغا م دے گی کہ ہم فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں اور کسی قیمت اسلا م دشمن طاقتو ں کے عزائم پو رے نہیں ہو نے دینگے ۔

اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے کہا کہ گز شتہ روز تما م مسلم ممالک کے سربرا ہا ن نے امریکی واسرائیلی صد ر کے اس اقدام پر سخت مذمت کا اظہا ر کیا ہے ۔اس سلسلے میں حکو مت پاکستا ن نے بھی عالمی سطح پر دوٹو ک موقف اپنا یا ہے ۔کل جمعة المبا ر ک کے موقع پر جلسے اور ریلیو ں میں بھر پور سکیو رٹی انتظاما ت کو یقینی بنا یا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ حکو مت عوام کے مذ ہبی جذ با ت کو بخو بی سمجھتی ہے اور ہر فو م پر اپنے عوام کی نمائندگی کررہی ہے ۔اجلاس کے آ خر میں ملکی سلا متی اور امن مسلمہ کے حق میں دعا بھی کر ائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :