ملتان کے وکلا ء اور شہریوں کی سہو لت کے پیش نظر سپیڈو بس سر وس کے روٹ کا دا ئر ہ وسیع

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:30

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) پنجا ب ما س ٹرا نز ٹ اتھارٹی نے ملتان کے وکلا ء اور شہریوں کی سہو لت کے پیش نظر سپیڈو بس سر وس کے روٹ کا دا ئر ہ وسیع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیرہ اڈا سے چو ک کمہا رانوالہ روٹ اب چو ک کمہا رانو الہ ،کھا د فیکٹر ی سے بر اہ را ست جوڈ یشل کمپلیکس (نئی کچہری ) تک جا ئے گا پہلے یہ روٹ ڈ یر ہ اڈا ،چوک کچہر ی ،9 نمبر چونگی ،رشید آ با دسے چو ک کمہا ر انوالہ جا تا تھا جو اب تو سیع کے بعد جوڈیشل کمپلیکس تک جائے گا ۔

جبکہ روٹ نمبر 2کو روٹ نمبر 1 سے منسلک کر دیا گیا ہے۔اس با رے میں کمشنر آفس ملتا ن کی جانب سے پنجا ب ٹرا نز ٹ اتھا رٹی کو جو ڈ یشل کمپلیکس تک رو ٹس بڑ ھا نے کی تجو یز دی گئی تھی ۔جوڈیشل کمپلیکس تک روٹس کی توسیع کا مقصد شہریو ں ،وکلاء کو جد ید سفری سہو لیا ت فر اہم کر نا ہے ۔

متعلقہ عنوان :