ہمیں اپنی روزمرہ کی غذا میں مچھلی کو لازمی شامل کرنا چاہیے۔پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:30

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان انسٹی ٹیوٹ آف پیور بیالوجی کے زیراہتمام ورلڈ فشریز ڈ ے کے موقعہ پر ایک خصوصی لیکچر اور واک کا اہتمام کیا گیا ․ خصوصی لیکچر دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نعیم طارق ناریجو فرام یونیورسٹی آف سندھ جام شورو نے کہاکہ مچھلی انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہی․ جس میں لحمیات کی بھرپور مقدار ہی․ اور خاص طور پر دل کی مریضوں کے لیے انتہائی کارآمد ہی․ ہمیں اپنی روزمرہ کی غذا میں مچھلی کو لازمی شامل کرنا چاہیی․ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم نے کہاکہ مچھلی کا گوشت انسانی جسم کی بنیادی ضرورت ہی․ پروٹین کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انتہائی مفید ہی․ بعد ازاں عالمی یوم فشریز کے موقعہ پر آگاہی واک ہوئی جس کی قیادت ڈین آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کی․ اس موقعہ پر اساتذہ طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی․واک میں مچھلی کی افادیت اور غذائیت کے حوالے سے مختلف بینرز اور پلے کارڈ شرکاء نے ا ٹھا رکھے تھی․واک انسٹی ٹیوٹ سے شروع ہوکر بنک چوک پر اختتام پذیر ہوئی․

متعلقہ عنوان :