پاکستان میں امن کے قیام کے لیے تمام مذاہب کو برداشت رواداری اور اچھے اخلاق کو اپناناہوگا۔وائس چانسلر

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:30

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتما م منعقدہ سیمینار بعنوان ’’ امن بذریعہ رواداری ، بین المذاہب ہم آہنگی‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہاکہ اسلام اخوت رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہی․ اور تمام مذاہب کے ساتھ اچھے تعلقات کے فروغ کا پیکر ہی․ پاکستان میں امن کے قیام کے لیے تمام مذاہب کو برداشت رواداری اور اچھے اخلاق کو اپناناہوگا․ ایک دوسرے کا احترام ہی امن کی طرف لے کے جاتا ہی, ہمیں اپنے رویوں پر توجہ اور غور کرنیکی ضرورت ہی․ امن کے لیے تحمل برداشت اور انصاف کی ضرورت ہے اور امن ہی ملکی ترقی کا ذریعہ ہی․ انہو ںنے مزید کہاکہ امن کے قیام سے ہی معاشرے استحکام اور ترقی کی طرف جاتے ہیں ہم سب کو بحیثیت پاکستانی سوچنا ہوگا کہ آج ہم کہاں کھڑے ہیں․ اور نامساعد حالات نے ہمیں کس طرح دھکیل دیا ہے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور ترقی یافتہ پاکستان دینا ہوگا․ شعبہ علوم اسلامیہ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امن کا فروغ معاشرہ میں تعلیم کے ذریعہ ہی ممکن ہی․ ہمیں اپنے اندر تحمل برداشت اور مساوات پیدا کرنا ہوگی․ امن کے حصول کے لیے تمام مذاہب اور مسالک کو تمام اختلافات پس پشت ڈال کر مل جل کر آگے بڑھنا چاہیے ․ امن طاقت سے نہیں بلکہ افہام و تفہیم سے حاصل ہوگا․ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں اور کسی کو برا مت کہیں ․فادر نوید اختر نے کہاکہ ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے متحد ہو کر خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا․ علامہ مجاہد عباس گردیزی نے کہاکہ امن کے حصول کے لیے ہمیں مسلکی اور مذہبی اختلافات کو بھلاکر معاشرہ کی فلاح کے لیے کام کرنا ہوگا․پادری ایما نویل تبسم نے کہاکہ انسانیت کا احترام ہی ہمیں امن کی طرف لے جاسکتا ہی․ اور یہی ہر مذہب کی ترجیحات ہیں․سیمینار سے مفتی غلام مصطفی رضوی ،پادری ایمانویل تبسم ، علامہ خالد محمود ندیم ، ڈاکٹر ارشد بلوچ ، حافظ غلام مرتضی ، رباب زینب ، ہائی سن پیٹرشوکت چنتن ، ایوب ساجد ، انجینئر کاشف حسین ، محمد عرفان واحد نے بھی خطاب کیا․

متعلقہ عنوان :