یونیورسٹی آف سرگودھا گوجرانوالہ کیمپس میں تیسرے سالانہ سیلز گالا کا انعقاد

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:30

گوجرانوالہ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء)یونیورسٹی آف سرگودھا گوجرانوالہ کیمپس میں تیسرے سالانہ سیلز گالا کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائیریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک اور چیف ایگزیکیٹو امتیاز احمد نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد احسان ملک نے کہا کہ سیلز گالا کا مقصد طلباء کو مارکیٹنگ او رموثر برانڈ نگ سے عملی طور پر روشناس کرواتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء نے انچارج شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن محمد عظیم کی سرپرستی میں بڑی محنت سے اپنی پراڈکٹس تیار کروائیں اور پھر سیلز گالا میں ان چیزوں کو فروخت کیا۔ طلباوطالبات کی کثیر تعداد نے سیلز گالا میں شرکت کی اور بھرپور لطف اٹھایا۔ "منچ پیزا" کے سٹال کو سیلز گالا 2017 کا بہترین سٹال قرار دیاگیا اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گالا کی انتظامی کمیٹی میں ٹیچرز سہیل یونس، احمد ریاض اور ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر سلمان فیصل ، شاہ رخ، عمیر بٹ، ربیعہ اور طیبہ شامل تھے۔