ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:30

گوجرانوالہ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ٹریفک حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کا رہائشی یوسف اور نواز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ موڑ ایمن آباد کے قریب انکی موٹر سائیکل کو تیز رفتار لوڈر وین نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے دونوں افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ، علاوہ ازیں ایمن آباد میں ہی تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہونیوالا عظیم موقع پر ہی دم توڑ گیا ، نندی پور کے قریب مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں پچاس سالہ نامعلوم شخص شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، نواحی علاقہ رجادہ کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل کے مابین تیز رفتاری کے باعث تصادم ہو گیا جسکے نتیجے میں نصیر، سہیل، ذیشان، آصف، منیر اور عالیہ و غیرہ شدید زخمی ہو گئی ،جبکہ ٹریفک کے دیگر حادثات کا شکار ہونیوالوں میں ثاقب ، صفدر، اکرام، رضوانہ، شاہین اور منزہ و غیرہ شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :