میپکو نے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:30

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) میپکو نے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلہ میں بجلی بندش کاشیڈول جاری کردیا،میپکو ترجمان کے مطا بق 132KVخانیوال گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں17دسمبر کو دن ساڑھے دس بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک بند رہے گی ،اس بندش سے 11KVمہرشاہ،کسروان،واہینوال،شانتی نگر اور کالونی فیڈرز متاثر ہوں گے، آج15دسمبر کو 66KVرنگ پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک 11KVرنگ پور سٹی،ہیڈ محمد والا اور ایشیاء پولٹری فیڈ فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی جبکہ کریش مینٹی نینس کے سلسلہ میں18دسمبر کووہاڑی سرکل کے 11KVحبیب کالونی،جوڈہیکا اور سلطان فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک، ڈیرہ غازی خان سرکل کے 11KVغوث آباد،نیو ڈیفنس ویو،انڈسٹریل،چابری بالا اور گھنٹہ گھر فیڈرز سے صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :