پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 22:41

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2017ء):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی،دودھ کے کاروبار سے منسلک افراد میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق ودھ انسانی خوراک کا اہم جزوہے، روزانہ دودھ پینے کو اچھی صحت کا ضامن سمجھا جاتا ہے لیکن گلی محلوں کی دکانوں پر فروخت ہونے والا دودھ ملاوٹ مافیا کے گھنانے عمل کے باعث صحت بخش نہیں رہا، اسی لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ملک رسچرائزیشن کے عمل میں سب سے پہلے دودھ کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد دودھ کو ملک ریسپشن سٹوریج ایریا میں پہنچا دیا جاتا ہے جہاں فلٹریشن کے بعد دودھ کو فوڈ گریڈ اسٹیل میٹل سے بنی ہوئی مشین میں نوے ڈگری پر بیکٹیریا فری کرنے کے لئے گرم اور ٹھنڈا کیا جاتا ہے اس کے بعد جدید مشین میں یو وی ایچ ایچ لائٹ کی مدد سے ریپنگ پیپر کو بیکٹیریا فری کرنے کے بعد دودھ کو پیک کیا جاتا ہے۔پاسچرائزیشن کے عمل میں دودھ کو ماحولیاتی بیکٹریا سے محفوظ رکھنے کے لئے کسی بھی مرحلے میں کھلا نہیں چھوڑا جاتا کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی پنجاب فوڈاتھارٹی کا اچھا اقدام ہے، پاسچرائزیشن سے صحت بخش اور معیاری دودھ کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔