بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،یوم قائد کے دن کا مرکزی موضوع’’ہمارا قائد اور میں ہوں قائد کا پاکستان‘‘ہو گا ،

بانی پاکستان نے جمہوری اور آئینی راستہ اپناکر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کو ممکن بنایا ،قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا حصول ممکن ہوا وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا یوم قائد بارے اعلی سطح اجلاس سے خطاب

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:25

بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا جائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،یوم قائد کے دن کا مرکزی موضوع’’ہمارا قائد اور میں ہوں قائد کا پاکستان‘‘ہو گا ، بانی پاکستان نے جمہوری اور آئینی راستہ اپناکر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کو ممکن بنایا ،قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا حصول ممکن ہوا۔

جمعرات کو یوم قائد کے حوالے سے وزارت اطلاعات میں اعلی سطح اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کی ۔اجلاس میں وزارت اطلاعات، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان،پی آئی ڈی، اے پی پی ، پی این سی اے ، لوک ورثہ کے حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہاکہ بانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا جائے گا،یوم قائد کے دن کا مرکزی موضوع’’ہمارا قائد اور میں ہوں قائد کا پاکستان‘‘ہو گا ۔

مریم اورنگزیب نے وزارت کے حکام کو ہدایت کی کہ یوم قائد کو ہر لحاظ سے یاد گار بنایا جائے،قائداعظم کے فرمودات, قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی ,جمہوری استحکام سے متعلق نظریات کو اجاگر کیا جائے ،بانی پاکستان نے جمہوری اور آئینی راستہ اپناکر برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے حصول کو ممکن بنایا ۔انھوںنے کہاکہ قائداعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کا حصول ممکن ہوا۔

اجلاس میں یوم قائد کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ۔وزیر مملکت نے یوم قائد کے سلسلے میں تیاریوں کو عملی طور پر آگے بڑھانے کیلئے انتظامی ہدایات کیں۔پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان قائداعظم کی زندگی اور پاکستان بنانے میں ان کی خدمات پر پروموز اور پروگرام ترتیب دیں ،پروگرامز کا بنیادی پیغام ’’ہمارا قائد اور میں ہوں پاکستان‘‘ ہونا چاہیے ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈائریکٹر پبلی کیشنز قائداعظم کی تصاویر ، پینٹنگز اور خطاطی کی نمائش کا اہتمام کریں ،قائداعظم کی تصاویر، مضمون نویسی کے حوالے سے مقابلے منعقد کیے جائیں ۔وزیر مملکت نے کہاکہ قائد کے پیغام کو اجاگر کرنے کیلئے پی آئی ڈی میڈیا کی مختلف تنظیموں کے ساتھ رابطہ قائم کریں ،پی این سی اے اور لوک ورثہ یوم قائدکے حوالے سے خصوصی پروگرام ترتیب دیں ،پروگراموں میں قائد کے پیغام اتحاد، ہم آہنگی ، یکجہتی اور قومی ثقافت کواجاگر کیا جائے۔بانی پاکستان کی تقریبات میں نوجوان نسل کو ہر صورت شاملِ کیا جائے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ یہ بہت ضروری ہے کہ قائد اعظم کے ویڑن کو آج کی نوجوان نسل میں عام کیا جائے۔