وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل پترند ہائیڈرو پاور منصوبے کا افتتاح کریں گے

منصوبے سے 147میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:25

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل پترند ہائیڈرو پاور منصوبے کا افتتاح کریں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل(جمعہ ) کو پترند ہائیڈرو پاور منصوبے کا افتتاح کریں گے ، منصوبے سے 147میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جمعہ کو لندن سے اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن پہنچنے کے بعد147میگاواٹ توانائی کے منصوبے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے الدا گائوں لوئر چتر میں پترندہائیڈرو پاور منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔ اس موقع پر اہم وزراء سمیت وزارت توانائی کے اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے ۔ منصوبے سے ملکی ضروریات کیلئے 147میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔