فاٹا کی صدیوں پرانی تاریخ ہے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، طاہر القادری 15جولائی کو انتخابات کے موقع پر احتجاج ضرور کریں، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت نے کام شروع کیا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

جمعہ 15 دسمبر 2017 00:25

فاٹا کی صدیوں پرانی تاریخ ہے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، طاہر القادری ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فاٹا کی صدیوں پرانی تاریخ ہے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا، طاہر القادری 15جولائی کو انتخابات کے موقع پر احتجاج ضرور کریں، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت نے کام شروع کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا پر کچھ تحفظات ہیں ، دورکرنے کیلئے کام ہورہا ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کیلئے حکومت نے کام شروع کیا۔ فاٹا ریفرمز بل پر جلد فیصلہ کرلیں گے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات کے موقع پر احتجاج ضرور کریں ، انہوں کہا کہ فاٹا کی صدیوں پرانی تاریخ ہے ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔